ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کا دعویٰ

1 گھنٹے قبل
ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری کا دعویٰ

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال سترہ اپریل سے بہتر ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث رات کے اوقات میں پانچ ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جس سے لوڈ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سترہ، اٹھارہ اور انیس اپریل کو رات کے پیک اوقات میں لوڈ منیجمنٹ نہیں کی گئی، جبکہ بیس اپریل کو زیادہ تر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صرف ایک گھنٹے کے لیے لوڈ منیجمنٹ کی۔ صرف دو کمپنیوں نے دو گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کی۔ترجمان کے مطابق ایل این جی سے چلنے والے پانچ ہزار پانچ سو میگاواٹ کے بجلی گھر فی الحال گیس کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں، تاہم گیس کی فراہمی بحال ہوتے ہی ان سے پیداوار شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور ترسیلی نقصانات کے باعث بعض علاقوں میں لوڈ منیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے۔