زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، ادائیگیوں کے باوجود مستحکم سطح برقرار

2 دن قبل
زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز، ادائیگیوں کے باوجود مستحکم سطح برقرار

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بیس ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے ہیں، جس سے معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سامنے آیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر بیس ارب باون کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جن میں سے پندرہ ارب سات کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر مرکزی بینک کے پاس موجود ہیں۔اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب چوالیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔مرکزی بینک نے بتایا کہ دس اپریل کو زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب بتیس کروڑ دس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ مجموعی کمی کی بڑی وجہ غیر ملکی ادائیگیاں رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ارب بیالیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کی ادائیگی یورو بانڈ کے سلسلے میں کی گئی، جس کے باعث ذخائر میں کمی واقع ہوئی، تاہم اس کے باوجود مجموعی سطح بیس ارب ڈالر سے زائد برقرار رہی۔