واشنگٹن( کامرس ڈیسک)امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے شرح سود کو موجودہ 3.5 سے 3.75 فیصد کی حد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈرل ریزرو کے مطابق یہ فیصلہ لیبر مارکیٹ پر دباؤ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عالمی سطح پر غیر یقینی معاشی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی بھی شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور خطے میں جاری تنازعات کے اثرات عالمی معیشت پر پڑ رہے ہیں، جبکہ افراط زر اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے۔مرکزی بینک کے مطابق عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ ہے، جس سے دنیا بھر میں معاشی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فیڈرل ریزرو نے شرح سود برقرار رکھی، مہنگائی اور عالمی غیر یقینی صورتحال کو وجہ قرار
3 گھنٹے قبل