امریکی دباؤ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا:ایران کا ردعمل

3 گھنٹے قبل
امریکی دباؤ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا:ایران کا ردعمل

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی فروخت روکنے کی کوششوں کے باوجود صورتحال اس حد تک خراب نہیں ہوئی کہ تیل کے ذخائر اپنی مکمل گنجائش تک پہنچ جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، تاہم ایران کے تیل کے شعبے کو مکمل طور پر مفلوج نہیں کیا جا سکا۔محمد باقر قالیباف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چند دنوں میں کوئی کنواں متاثر نہیں ہوا اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو تیل کی پیداوار اور صورتحال کی براہ راست نشریات بھی دکھائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے امریکی وزیر خزانہ سمیت دیگر حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے خلاف دباؤ سے متعلق غلط پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں۔ایرانی اسپیکر کے مطابق اس طرح کی پالیسیوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پہلے ہی 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں اور اگر یہی صورتحال جاری رہی تو یہ مزید بڑھ سکتی ہیں۔