تامل گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن کے سنگین الزامات، میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کا دعویٰ

3 گھنٹے قبل
تامل گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن کے سنگین الزامات، میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کا دعویٰ

چنئی( شو بز ڈیسک) معروف تامل گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے ایک پوڈکاسٹ میں تامل میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال، دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور اسے ’’مدراس کا ایپسٹین‘‘ قرار دیا ہے۔35 سالہ گلوکارہ نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب وہ چنئی میں مقیم تھیں، جس کے بعد وہ ذہنی دباؤ کے باعث رشی کیش منتقل ہو گئیں اور فلمی صنعت چھوڑنے کے قریب پہنچ گئیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک میوزک ڈائریکٹر نے انہیں اپنے اسٹوڈیو میں مبینہ طور پر ہراساں کیا، جہاں کمرہ ساؤنڈ پروف تھا، دروازہ بند تھا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ خفیہ کیمرے بھی نصب تھے۔گلوکارہ کے مطابق ان کے ساتھ ہونے والے مبینہ واقعے کی ویڈیو بنا کر بعد میں انہیں بلیک میل کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔سواگتھا کرشنن نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص ابتدا میں خود کو مینٹور کے طور پر پیش کرتا، اعتماد حاصل کرتا اور پھر اسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتا تھا، جبکہ مالی دباؤ ڈالنے کے لیے پیسے ادھار لینے اور واپسی میں تاخیر جیسے طریقے بھی اپنائے جاتے تھے۔