ایران جنگ اختتام کے قریب پہنچ چکی، ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

2 گھنٹے قبل
ایران جنگ اختتام کے قریب پہنچ چکی، ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے اور حالات تیزی سے کسی ممکنہ معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے اور آئندہ دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔صدر ٹرمپ کے مطابق ایران معاہدہ کرنے میں شدید دلچسپی رکھتا ہے اور وہ کسی بھی ممکنہ سمجھوتے کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اگر امریکا کارروائی نہ کرتا تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، اور امریکی اقدامات نے اس کے جوہری عزائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں اور ممکنہ جنگ بندی یا معاہدے کی امید کی جا رہی ہے۔