لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز کی شرکت نے ایونٹ کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔لیگ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلادیش اور زمبابوے سمیت مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس سے مقابلوں کا معیار مزید بلند ہو گیا ہے۔انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیمز ونس بھی جلد پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کا حصہ بنیں گے، جس سے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔جیمز ونس اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور لیگ میں ان کی کارکردگی ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔انہوں نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جہاز کے اندر سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ اب لیگ کا وقت آ گیا ہے، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ایل میں غیر ملکی ستاروں کی آمد جاری، جیمز ونس بھی پاکستان پہنچنے کیلئے تیار
3 دن قبل