معمر رانا کو دانستہ طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے،میرا کا معمر رانا بارے بڑا انکشاف

1 گھنٹے قبل
معمر رانا کو دانستہ طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے،میرا کا معمر رانا بارے بڑا انکشاف

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی فلمی دنیا کی معروف اداکارہ میرا نے سینئر اداکار معمر رانا کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی فنکاروں کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ایک حالیہ مکالماتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ معمر رانا ہماری پہچان اور وقار ہیں، ایسے فنکاروں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ ان کی بھرپور سرپرستی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے قومی ہیروز کسی مشکل میں ہوں تو ہمیں فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ وہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔میرا نے مزید کہا کہ معمر رانا نے اپنے فنی سفر کے دوران ملک کا نام روشن کیا اور فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا، اس لیے ان کی خدمات کو سراہنا ضروری ہے۔اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ معمر رانا کو دانستہ طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور فلمی دنیا میں کچھ عناصر ان کے مخالف ہیں۔