لاہور( سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرنے والی حیدرآباد کنگز مین کے بولر محمد علی نے کہا ہے کہ ابتدائی چار شکستوں کے بعد ٹیم نے اجتماعی کارکردگی کے ذریعے کامیابی کی راہ اختیار کی ہے اور امید ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کیا جس کا نتیجہ فتح کی صورت میں سامنے آیا۔انہوں نے خاص طور پر آصف محمود کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنا غیر معمولی کارنامہ ہے اور انہوں نے شاندار انداز میں واپسی کی۔محمد علی کے مطابق کپتان مانوس لبوشن نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست اکسٹھ رنز بنائے اور اپنی تجربہ کار قیادت سے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اب اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور آنے والے مقابلوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ٹیم نے ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کیا جس کا نتیجہ فتح کی صورت میں سامنے آیا: محمد علی
1 ہفتے قبل