اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی اسپاٹ بنیادوں پر خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی کمپنیوں سے تین ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں طلب کر لی ہیں۔ذرائع پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق بولیاں آج چوبیس اپریل تک طلب کی گئی ہیں اور اسی روز انہیں کھولا جائے گا۔حکام کے مطابق یہ کارگوز اپریل اور مئی کے لیے حاصل کیے جائیں گے، جن میں پہلے کارگو کی ترسیل ستائیس سے تیس اپریل کے درمیان متوقع ہے۔دوسرے کارگو کی فراہمی یکم سے سات مئی جبکہ تیسرے کارگو کی ترسیل آٹھ سے چودہ مئی کے دوران طے کی گئی ہے۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی توانائی ضروریات کو پورا کرنے اور گیس کی دستیابی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کا ایل این جی اسپاٹ خریداری کا فیصلہ، تین کارگوز کیلئے بڈز طلب
3 گھنٹے قبل