پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھن مکمل کر کے ذاتی بہترین کارکردگی حاصل کر لی

3 گھنٹے قبل
پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھن مکمل کر کے ذاتی بہترین کارکردگی حاصل کر لی

لندن: ( سپورٹس ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھن میں شرکت کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے بیالیس اعشاریہ ایک سو پچانوے کلومیٹر طویل دوڑ چار گھنٹے اکتیس منٹ میں مکمل کی اور اپنی ذاتی بہترین کارکردگی بھی حاصل کر لی۔ ریس کے دوران ان کی اوسط رفتار چھ منٹ انتالیس سیکنڈ فی کلومیٹر رہی۔پرنس رحیم آغا خان اس سے قبل بھی بین الاقوامی میراتھن مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں، جن میں شکاگو میراتھن دو ہزار پچیس اور برلن میراتھن دو ہزار چوبیس شامل ہیں۔لندن میراتھن میں ان کی شرکت کو ذاتی عزم اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔