لاہور( شو بز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے حالیہ انٹرویو میں اپنی عمر اور خود سے محبت کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی ہے۔نادیہ جمیل، جو دھوپ میں ساون، میرے پاس پاس، دمسا، در شہوار، مجھے جینے دو اور جو بچھڑ گئے جیسے ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات بیان کیے۔گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اس سال چون برس کی ہو جائیں گی اور انہیں اپنی عمر پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتی ہیں کہ اس عمر تک پہنچی ہیں کیونکہ موجودہ دور میں عمر کا بڑھنا بھی ایک کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے اور اپنی ذات کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنا چاہیے، کیونکہ انسان کی اصل ضرورت محبت ہے جو صرف خدا ہی پوری کر سکتا ہے۔نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ رشتے ضرورت کے بجائے محبت اور احترام کی بنیاد پر قائم ہونے چاہئیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب انسان خود کو عزت اور اہمیت دے۔اداکارہ کے اس پیغام کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کی مثبت سوچ اور حوصلے کی تعریف کر رہے ہیں۔
اپنی عمر پر فخر ہے، خود سے محبت سیکھیں، نادیہ جمیل کا پیغام
4 گھنٹے قبل