راولپنڈی ( سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی ٹیم راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر سعد مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے ہر کھلاڑی کی کارکردگی میں واضح بہتری آتی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعد مسعود کا کہنا تھا کہ لیگ میں سینئر پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی رہنمائی نوجوان کرکٹرز کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے اور اس سے کھیل کے معیار میں نکھار آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور چیمپئنز کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کی مجموعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی کی ٹیم کو تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور اسے اپنے تمام سات میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت نکھارنے کا ذریعہ، سعد مسعود کا اہم بیان
11 گھنٹے قبل