امریکا کا ایران پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ، 35 ادارے اور شخصیات پابندیوں کی زد میں آ گئے

8 گھنٹے قبل
امریکا کا ایران پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ، 35 ادارے اور شخصیات پابندیوں کی زد میں آ گئے

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے 35 اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ایران کے بینکاری نظام اور تیل کی تجارت کو سہارا دے رہا تھا، جس کے ذریعے بین الاقوامی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔امریکی محکمہ خزانہ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نامزد ادارے اور افراد اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی ترسیل اور مالی لین دین میں ملوث رہے ہیں، اور ان سرگرمیوں کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا عمل جاری تھا۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر عالمی سطح پر اقتصادی دباؤ میں مزید شدت دیکھی جا رہی ہے۔