بنگلہ دیش( سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے فاسٹ بولرز ناہید رانا اور مستفیض الرحمان کے دوبارہ پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن میں اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ابتدائی دو میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ستائیس مئی، دوسرا انتیس مئی جبکہ تیسرا میچ دو جون کو کھیلا جائے گا۔لٹن کمار داس کو بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ فاسٹ بولرز مستفیض الرحمان، ناہید رانا اور تسکین احمد کو آرام دیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق مستفیض الرحمان اور ناہید رانا کے دوبارہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کا امکان موجود ہے۔رواں سیزن میں مستفیض الرحمان نے لاہور قلندرز جبکہ ناہید رانا نے پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی، تاہم قومی ذمہ داری کے باعث دونوں کھلاڑی دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ وطن واپس چلے گئے تھے۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے چھ کھلاڑی جو پاکستان سپر لیگ میں شریک تھے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں، جبکہ بعض کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی بولرز کی پاکستان سپر لیگ واپسی کا امکان بڑھ گیا
1 گھنٹے قبل