اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کی گفتگو، خطے میں مکالمے اور سفارتکاری پر زور

1 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کی گفتگو، خطے میں مکالمے اور سفارتکاری پر زور

اسلام آباد( اباسین خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر پاکستانی وفد کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کے لیے ترک حکومت کی پرتپاک مہمان نوازی کو سراہا اور اس پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے فورم کے موقع پر منعقد ہونے والے آر چار کے تیسرے اجلاس کی میزبانی پر بھی ترکیہ کا شکریہ ادا کیا جس میں ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی۔