ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی، سوشل میڈیا پر نئی چہ مگوئیاں

9 گھنٹے قبل
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی، سوشل میڈیا پر نئی چہ مگوئیاں

کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جب ہانیہ عامر نے امریکا میں عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں شرکت کی۔ اس موقع نے سوشل میڈیا پر نئی بحث اور قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سرخ رنگ کا ماسک اور کیپ پہن رکھی تھی، تاہم موجود افراد اور مداحوں نے انہیں پہچان لیا۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان کے ماسک پر مبینہ طور پر عاصم علی لکھا ہوا بھی نظر آیا، جس نے اس معاملے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے گانوں پر جھومتے، گنگناتے اور بھرپور انداز میں ان کی پرفارمنس کو سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔ اسی دوران ایک موقع پر عاصم اظہر نے اسٹیج سے جھک کر ان سے ہاتھ بھی ملایا، جس کے بعد حاضرین میں جوش و خروش بڑھ گیا اور سوشل میڈیا پر مختلف اندازے اور تبصرے سامنے آنے لگے۔