کراچی ( اباسین خبر) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنوں، ریلیوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہوگی، جبکہ سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت فوری کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔
سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی برقرار
3 گھنٹے قبل