عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی سے متعلق درخواست پر سماعت پیر کوہو گی

2 گھنٹے قبل
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی سے متعلق درخواست پر سماعت پیر کوہو گی

اسلام آباد( اباسین خبر) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد عدالت نے پٹیشن کو نمبر لگا کر پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔سماعت کے دوران وکلا سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کے معاملات میں پہلے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے، اور اگر ابھی تک جیل حکام سے رابطہ نہیں کیا گیا تو فوری طور پر کیا جائے۔عدالت نے مزید کہا کہ کیس کو پیر کے پہلے ورکنگ ڈے پر سنا جائے گا۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں کبھی بحال اور کبھی بند کر دی جاتی ہیں، جبکہ اب فیملی ملاقات بھی روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور ان کی سرجری بھی ہو چکی ہے، اس لیے معاملہ فوری سماعت کا متقاضی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔