اٹلی نے ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ شمولیت کی خبروں کو مسترد کر دیا

4 گھنٹے قبل
اٹلی نے ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ شمولیت کی خبروں کو مسترد کر دیا

روم( سپورٹس ڈیسک) اٹلی کی حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اطالوی ٹیم کی شمولیت سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔اٹلی کے وزیر کھیل آندرے ابودی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفکیشن کا فیصلہ فٹبال کے میدان میں ہوتا ہے اور وہیں ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق ایران کی جگہ کسی بھی ٹیم کو شامل کرنا نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی مناسب عمل ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ فیفا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران کی جگہ اٹلی کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے، تاہم اٹلی کی حکومت نے اس تجویز کو واضح طور پر رد کر دیا ہے۔