لاہور ( سپورٹس ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شامل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن ان کے لیے اچھا رہا ہے اور وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شامل حسین نے کہا کہ ہر ٹیم کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، جیسے لاہور قلندرز کے پاس فاسٹ بولرز ہیں جبکہ ان کی ٹیم کے پاس اسپنرز کی مضبوط لائن اپ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہتر تھا تاہم بعض میچز میں آسان مواقع ضائع ہوئے، جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا۔اپنے کھیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور مسلسل رنز بنانے سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔شامل حسین نے مزید کہا کہ وہ مسلسل سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور تجربہ کار کھلاڑیوں سے رہنمائی بھی لیتے ہیں تاکہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکیں۔