جے ڈی وینس کا ایران مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ تاحال غیر یقینی، روانگی میں تاخیر

11 گھنٹے قبل
جے ڈی وینس کا ایران مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ تاحال غیر یقینی، روانگی میں تاخیر

 وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جے ڈی وینس کی متوقع آمد میں تاخیر ہوئی ہے اور وہ ابھی تک اپنے دورے کے لیے روانہ نہیں ہوئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے اور منگل کے روز ان کی آمد متوقع ہے، تاہم ذرائع کے مطابق وہ ابھی تک روانہ نہیں ہوئے۔گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے، جبکہ اس موقع پر اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے بھی پاکستان آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔