واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، اور اس حوالے سے وقت کا تعین بطور کمانڈر ان چیف صدر خود کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ صدر ایران کو متفقہ تجاویز پر غور کے لیے چند دن کا وقت دے رہے ہیں، اور اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے۔ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا ناکہ بندی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے دو جہازوں کی تحویل کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جا رہا کیونکہ یہ جہاز نہ امریکی تھے اور نہ ہی اسرائیلی بلکہ بین الاقوامی نوعیت کے تھے۔وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق ایران کی قیادت میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور صدر ٹرمپ ایک متفقہ اور واضح ردعمل کے خواہاں ہیں۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی معاشی دباؤ کی پالیسی مؤثر ثابت ہو رہی ہے اور ایران اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے، حتیٰ کہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔
ایران کے ساتھ جنگ بندی پر کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں، کیرولائن لیویٹ
1 گھنٹے قبل