تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی عدم استحکام کی بنیادی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے۔جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ان حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کرنی چاہیے۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے ممکنہ نتائج کی مکمل ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو خطے میں کشیدگی پیدا کر رہی ہیں۔
خلیج فارس میں کشیدگی کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر ہے، عباس عراقچی
1 گھنٹے قبل