تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی دورے پر ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور یہ کوششیں خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایک برادر ہمسایہ ملک کے طور پر پاکستان کے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔
پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، قیادت کی ملاقاتیں
1 ہفتے قبل