پشاور زلمی فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم، پوائنٹس جدول پر حکمرانی برقرار

1 ہفتے قبل
پشاور زلمی فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم، پوائنٹس جدول پر حکمرانی برقرار

کراچی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے تیئسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پشاور زلمی نے اپنے ساتویں میچ میں چھٹی کامیابی حاصل کر کے تیرہ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس جدول پر پہلی پوزیشن مستحکم کر لی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ کے باعث ایک پوائنٹ بھی حاصل کیا۔دوسری جانب ملتان سلطانز چھ میچز میں چار کامیابیوں اور دو ناکامیوں کے ساتھ آٹھ پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز پانچ میچز میں تین فتوحات کے ساتھ چھ پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدرآباد کنگز مین چھ، چھ میچز کے بعد چار، چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پانچ میچز میں دو فتوحات کے ساتھ چار پوائنٹس حاصل کر کے ساتویں پوزیشن پر ہیں، جبکہ راولپنڈی پنڈیز اب تک اپنے تمام میچز ہار کر پوائنٹس جدول میں سب سے نیچے موجود ہیں۔