وزیراعظم کا اہم غیر ملکی دورہ، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر جائیں گے

2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا اہم غیر ملکی دورہ، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر جائیں گے

اسلام آباد ( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم جدہ پہنچ کر سعودی قیادت کے ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور ممکنہ مستقل جنگ بندی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا، جو مختلف شعبوں میں تعاون اور سفارتی امور پر بات چیت میں شریک ہوگا۔دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ترکیہ میں قیام کے دوران وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے آخری مرحلے میں قطر بھی جائیں گے جہاں دوطرفہ تعلقات اور سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے پر گفتگو متوقع ہے۔