شدید گرمی میں بجلی بحران، ملک بھر میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

2 گھنٹے قبل
شدید گرمی میں بجلی بحران، ملک بھر میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

اسلام آباد( کامر س ڈیسک)پاکستان بھر میں بجلی کے بحران نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں 8 سے 16 گھنٹے تک طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ مجموعی پیداوار 15 ہزار 400 میگا واٹ اور طلب 22 ہزار میگا واٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی سے ایک ہزار 500 میگا واٹ، تھرمل ذرائع سے 9 ہزار 250 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ شمسی توانائی کے منصوبے 400 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔اسی طرح بیگاس سے 200 میگا واٹ، ہوا سے چلنے والے منصوبوں سے ایک ہزار 200 میگا واٹ اور جوہری بجلی گھروں سے 2 ہزار 850 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔اس کے باوجود ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ برقرار ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔