واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سرکاری عشائیے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہاں ایک بڑا محفوظ ہال موجود ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کی اصل وجہ یہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سو برس سے مختلف صدور نے وائٹ ہاؤس میں ایک بڑا اور محفوظ ہال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت زیر تعمیر اعلیٰ سطحی محفوظ ہال موجود ہوتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر کام تیزی سے مکمل کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ مکمل طور پر محفوظ اور جدید سیکیورٹی خصوصیات سے آراستہ ہوگا۔ٹرمپ کے مطابق یہ ہال وائٹ ہاؤس کے اندر واقع ہوگا اور اس کے اوپر کوئی غیر محفوظ حصہ موجود نہیں ہوگا، جس سے سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔
وائٹ ہاؤس میں محفوظ ہال نہ ہونے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ٹرمپ کا ردعمل
3 گھنٹے قبل