ابھیشیک کا ایشوریا کو خراجِ محبت پیش

2 گھنٹے قبل
ابھیشیک کا ایشوریا کو خراجِ محبت پیش

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی کے انیس سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر اداکار نے اپنی اہلیہ کو اپنا حقیقی ہم سفر قرار دیتے ہوئے ازدواجی کامیابی کے اہم پہلوؤں پر گفتگو کی۔ابھیشیک بچن نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات سن دو ہزار میں فلم ڈھائی اکشر پریم کے کے دوران ہوئی تھی، تاہم باہمی قربت فلم امراؤ جان کے سیٹ پر بڑھی۔انہوں نے کہا کہ آج ایشوریا نہ صرف ان کی بیٹی کی والدہ ہیں بلکہ ان کی زندگی کی حقیقی ساتھی بھی ہیں اور یہ انیس سالہ سفر ایک خوبصورت خواب کی مانند رہا ہے۔اداکار نے کامیاب ازدواجی زندگی کا ایک دلچسپ پہلو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر رات سونے سے پہلے اپنی اہلیہ سے تین مرتبہ معافی طلب کرنا ان کے رشتے میں توازن اور محبت قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔دونوں نے بیس اپریل دو ہزار سات کو شادی کی تھی اور دو ہزار گیارہ میں ان کے ہاں بیٹی آردھیا کی پیدائش ہوئی۔ یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو عموماً میڈیا کی توجہ سے دور رکھتا ہے۔