ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلمی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کو حالیہ بیان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جہاں صارفین نے انہیں حساسیت سے عاری اور حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔چونتیس سالہ اداکارہ کے خلاف ردعمل اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے فلمی دنیا میں کردار کے حصول کے لیے غیر اخلاقی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی۔ ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں اپنے کیریئر میں کبھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ واقعی کام کرنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ اس نوعیت کے واقعات پیش نہیں آتے، اور ان کا ذاتی تجربہ بھی اس سے مختلف رہا ہے۔اداکارہ کے اس مؤقف پر سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اعتراض اٹھایا اور اسے زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا۔ متعدد افراد نے نہ صرف ان کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی سوالات اٹھائے۔واضح رہے کہ ہنسیکا موٹوانی ان دنوں اپنی نجی زندگی کے معاملات، خصوصاً طلاق کی خبروں کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ہنسیکا اپنےبیان کی و جہ سے سخت عوامی ردعمل کی زد میں آ گئیں
2 گھنٹے قبل