کوئٹہ( اباسین خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، پارلیمانی سیکرٹریز سردار مسعود لونی اور پرنس عمر احمد زئی نے ملاقات کی۔اسی طرح اراکین صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور خیرجان بلوچ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، جبکہ میر زابد ریکی اور ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔مزید برآں اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی اور ملک شاہ گورگیج نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی اصغر اچکزئی اور ملک اللہ مہترزئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران تمام شرکاء نے سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی اور آئندہ کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی و ترقیاتی امور پر مشاورت
9 گھنٹے قبل