ای سی سی اجلاس: پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے 4.4 ارب روپے کی منظوری

9 گھنٹے قبل
ای سی سی اجلاس: پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے 4.4 ارب روپے کی منظوری

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات اور پنشن ادائیگیوں کے لیے 4.4 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 6 ارب روپے کی درخواست پیش کی گئی تھی، جس میں سے 4.4 ارب روپے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے منظور کیے گئے۔اجلاس میں پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی، تاہم پی آئی اے سی ایل کے لیے 1.1 ارب روپے کی اضافی رقم کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔اقتصادی صورتحال پر بریفنگ کے دوران حکومتی حکام نے قیمتوں میں استحکام کے رجحان کا مؤقف اختیار کیا، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی میں اضافے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر کے اسے 11.5 فیصد تک بڑھا دیا۔دوسری جانب اجلاس میں پرانی گاڑیوں کی مرمت کے بعد برآمد کے لیے درآمدی پالیسی کی منظوری بھی دی گئی، جسے معاشی نظم و نسق میں بہتری کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔