اسلام آباد( کامرس ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے مختلف بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹی فکیشنز کے مطابق فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں جائیدادوں کی قیمتوں کا تعین دس سے تیس فیصد تک کم کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق بائیس اپریل دو ہزار چھبیس سے ہوگا۔اس حوالے سے پانچ علیحدہ نوٹی فکیشنز جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق ملتان کے لیے نوٹی فکیشن نمبر چھ سو پچاس، فیصل آباد کے لیے چھ سو اکاون، بہاولپور کے لیے چھ سو باون، گوجرانوالہ کے لیے چھ سو ترپن اور سیالکوٹ کے لیے چھ سو باسٹھ جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد میں بھی جائیدادوں کی مارکیٹ ویلیو ازسرنو مقرر کی جا چکی ہے۔ ان تازہ نوٹی فکیشنز کے بعد اب ملک کے چھ بڑے شہروں میں جائیدادوں کی ویلیوایشن میں کمی کی جا چکی ہے جسے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، مختلف شہروں میں جائیدادوں کی ویلیوایشن میں 10 سے 30 فیصد کمی
2 گھنٹے قبل