جنوبی لبنان( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ بیساریہ کے علاقے میں ادا کی گئی، جہاں عوام نے مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق امل خلیل نے زخمی ہونے کے بعد اپنے اہل خانہ اور لبنانی فوج سے رابطہ بھی کیا تھا۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تقریباً سات گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہیں۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائی کے دوران بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی امل خلیل پر حملہ ایک جنگی جرم کے مترادف ہے۔
جنوبی لبنان میں شہید صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا، حملے کو جنگی جرم قرار
3 گھنٹے قبل