آبنائے ہرمز سے دو آئل ٹینکرز کا گزر، خطے میں بحری سرگرمیاں جاری

3 گھنٹے قبل
آبنائے ہرمز سے دو آئل ٹینکرز کا گزر، خطے میں بحری سرگرمیاں جاری

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن کمپنی کے تحت آپریٹ کیے جانے والے ایک جہاز سمیت دو مزید خالی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں میں ایک جرمن کمپنی کا آپریٹ کردہ جہاز ٹیما ایکسپریس شامل ہے، جبکہ دوسرے جہاز ایل بی انرجی پر پاناما کا پرچم لگا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ کے سمندری علاقوں میں مجموعی طور پر انیس جنگی بحری جہاز تعینات ہیں، جن میں بحر ہند میں سات اور دو طیارہ بردار جہاز شامل ہیں۔امریکی فوج کے مطابق تیرہ اپریل سے متعلقہ سمندری نگرانی اور کارروائیوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے دوران اب تک درجنوں بحری جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں چند بحری جہازوں کی تلاشی بھی لی گئی ہے، جن میں سے کچھ کی تلاشی بحر ہند کے دور دراز علاقوں میں لی گئی۔