تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر مشترکہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نہ کوئی بنیاد پرست ہے نہ میانہ رو، بلکہ سب ایرانی اور انقلابی ہیں۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ رہبر معظم انقلاب کی مکمل پیروی کرتے ہیں اور کسی بھی جارح قوت کو اپنے اقدامات پر پچھتانے پر مجبور کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سفارتکاری اور میدان جنگ دونوں مربوط محاذ ہیں اور ایران پہلے سے زیادہ متحد ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل کی ناکامی ایران کے ریاستی اداروں کے اتحاد، مقصد اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتی ہے۔دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی تیز رفتار کشتیاں اور سمندری ڈرونز امریکی بحریہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز تک پہنچنے کی جرات بھی نہیں کرتے۔
ایران میں نہ کوئی بنیاد پرست ہے نہ میانہ رو، بلکہ سب ایرانی اور انقلابی ہیں: ایرانی قیادت
3 گھنٹے قبل