اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے 11 سالہ شطرنج کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، جسے ملک میں ایک بڑی اور قابلِ فخر کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سعد جہانگیر منج کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل اور نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال قرار دیا ہے۔بورڈ نے اپنی سرکاری سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی اس کامیابی کو نمایاں کیا اور نوجوان کھلاڑی کو مبارک باد پیش کی۔پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بھی سعد جہانگیر منج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت شطرنج سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ نوجوانوں کو عالمی سطح پر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
گیارہ سالہ پاکستانی شطرنج کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی
3 گھنٹے قبل