کراچی ( سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے، جو مہمان ٹیم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر نے زمبابوے ویمن ٹیم کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں کل شام ساڑھے چھ بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں مشترکہ پریکٹس کریں گی۔سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 مئی سے ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 14 مئی اور تیسرا 15 مئی کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے، جہاں کرکٹ شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کا کراچی پہنچنا، پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز قریب
3 گھنٹے قبل