زیورخ ( سپورٹس ڈیسک) عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے افغان خواتین فٹبال ٹیم کو بین الاقوامی میچز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ٹیم زیادہ تر افغان مہاجر خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جنہیں اب عالمی سطح پر باقاعدہ مقابلوں میں شرکت کا موقع حاصل ہو گیا ہے۔فیفا نے اس ٹیم کو ’’افغان ویمن یونائیٹڈ ٹیم‘‘ کے طور پر افغانستان کی باضابطہ خواتین قومی ٹیم کا درجہ دے دیا ہے، جو پہلی بار بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔تنظیم نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، جو غیر معمولی حالات میں ٹیموں کی رجسٹریشن اور شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔اس اقدام کو افغان خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو طویل عرصے سے عالمی سطح پر نمائندگی کی منتظر تھیں۔
فیفا کا تاریخی فیصلہ، افغان خواتین فٹبال ٹیم کو بین الاقوامی میچز کی اجازت
3 گھنٹے قبل