خوفناک ہالی وڈ فلم عید قربان پر نمائش کیلئے تیار

3 گھنٹے قبل
خوفناک ہالی وڈ فلم عید قربان پر نمائش کیلئے تیار

لاہور( شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم دی سٹرینجرز چیپٹر 3 عید قربان کے موقع پر پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔یہ فلم 6 فروری 2026 کو امریکا اور دیگر ممالک میں ریلیز ہو چکی ہے، جبکہ اب اسے مقامی شائقین کے لیے اردو ذیلی تحریر کے ساتھ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فلم کی تقسیم کے حقوق ایک نجی کمپنی نے حاصل کیے ہیں اور اسے ملک بھر کے ملٹی پلیکس سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جس سے شائقین کو عید کے موقع پر ایک سنسنی خیز تفریح میسر آئے گی۔فلم کی کاسٹ میں میڈلین پیٹس، گابی باسو، ایما ہورواتھ اور رچرڈ بریک شامل ہیں، جنہوں نے فلم میں اپنی اداکاری سے کہانی کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔