پنجابی مزاحیہ فلم جواک ریلیز کیلئے تیار، نیرو باجوہ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو نگے

3 گھنٹے قبل
پنجابی مزاحیہ فلم جواک ریلیز کیلئے تیار، نیرو باجوہ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو نگے

لاہور( شوبز ڈیسک)بھارتی پنجابی مزاحیہ فلم جواک 8 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، جس میں معروف اداکارہ نیرو باجوہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ فلم نیرو باجوہ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے اور اس کی کہانی میں کمیونٹی، خاندانی تعلقات اور ذاتی تنازعات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں بھی 8 مئی کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تاہم اس کا انحصار سنسر منظوری پر ہوگا۔فلم کی کہانی جگدیپ وارنگ نے تحریر کی ہے، جبکہ کاسٹ میں نیرو باجوہ کے علاوہ نرمل رشی، رانا رنبیر، آر نائت، بی این شرما، گوری گھمن اور رویندر منڈ شامل ہیں۔فلم کی نمائش کے حقوق ایک نجی تقسیم کار کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں، جس کے تحت اسے مختلف سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔