تہران( سپورٹس ڈیسک)ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ شکست خوردہ فریق کسی پر اپنی شرائط مسلط نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔مشیر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان دراصل وقت حاصل کرنے کی ایک حکمت عملی ہے جس کا مقصد ممکنہ اچانک حملے کی تیاری ہے۔
ایران نے امریکی جنگ بندی میں توسیع اور شرائط مسترد کر دیں
1 گھنٹے قبل