ٹرمپ کی دھمکیاں، ایرانی فوج نے پہلے سے طے شدہ اہداف پر حملے کی وارننگ دے دی

1 گھنٹے قبل
ٹرمپ کی دھمکیاں، ایرانی فوج نے پہلے سے طے شدہ اہداف پر حملے کی وارننگ دے دی

 تہر ان( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں کے پیش نظر پہلے سے طے شدہ اہداف پر ممکنہ حملوں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکہ کی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔ اسی طرح ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا کوئی عملی مطلب نہیں ہے۔مشیر نے مزید کہا کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی کے ذریعے دیا جانا چاہیے۔