نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی جاتی ہے اور امید ہے کہ یہ مذاکرات ایک جامع اور دیرپا حل کی طرف پیش رفت کریں گے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بھی کہا کہ یہ صورتحال ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتکاری اور اعتماد سازی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کی جانب سے تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی پاسداری کریں، اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور مذاکرات میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی کوششیں ایک پائیدار اور جامع حل کے لیے حالات سازگار بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایران امریکا کشیدگی میں کمی پر پاکستان کے کردار کی حمایت
1 گھنٹے قبل