ممبئی ( شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئی ہیں جہاں ایئرپورٹ پر ان کے مبینہ رویے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ کو سیکیورٹی چیک کے دوران لمبی قطار کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ویڈیو میں کرینہ کپور خان ہلکے رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس سیدھا چیک پوائنٹ کی جانب جاتی دکھائی دیتی ہیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا انہیں خصوصی رعایت دی گئی یا نہیں۔اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین منقسم نظر آئے، کچھ افراد نے اداکارہ کے رویے پر تنقید کی جبکہ بعض نے اسے معمول کا پروٹوکول قرار دیا۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ کپور نے قطار توڑ کر سیدھا گیٹ کی طرف جانے کی کوشش کی، آخر شخصیات کو ایسا اختیار کیوں دیا جاتا ہے اور انہیں یہ سہولت کون فراہم کرتا ہے۔
کرینہ کپور کا ایئرپورٹ پر قطار توڑنے کا الزام، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
1 ہفتے قبل