لاہور( اباسین خبر) صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔اولڈ ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر مملکت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آصف علی زرداری سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے بھی جائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
3 گھنٹے قبل