پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں دو نئے ارکان شامل

3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں دو نئے ارکان شامل

اسلام آباد( اباسین خبر) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں دو نئے ارکان کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق سینیٹر نور الحق قادری اور قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا کو سیاسی کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔