گلیشیئر پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد بڑھ گئی، چشمہ بیراج کے سپل ویز کھول دیے گئے

3 گھنٹے قبل
گلیشیئر پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد بڑھ گئی، چشمہ بیراج کے سپل ویز کھول دیے گئے

کندیاں( اباسین خبر) شدید گرمی اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر ستر ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج چھیاسٹھ ہزار پانچ سو پینتالیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراج میں پانی کی سطح چھ سو اڑتالیس فٹ تک پہنچنے پر انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر پینتیس سپل ویز کھول دیے ہیں۔حکام کے مطابق پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔