کراچی( سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے چار مداح مختلف مواقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے گراؤنڈ میں داخل ہو گئے، جس کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر حرکت میں آنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میچ کے دوران فیلڈنگ کے وقت دو مختلف مواقع پر تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور بابر اعظم سے ملاقات کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں فوری طور پر قابو کرکے میدان سے باہر لے جایا۔اس سے قبل بیٹنگ کے دوران جب بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تو ایک مداح وکٹ تک پہنچ گیا اور انہیں مبارکباد دینے کی کوشش کی، جسے بھی سیکیورٹی نے بروقت روک لیا۔واقعے کے دوران اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود گراؤنڈ انٹری کے متعدد واقعات نے حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے۔
پی ایس ایل 11: بابر اعظم سے ملاقات کی کوشش، نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
9 گھنٹے قبل